نئی دہلی،04؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم پر راہل گاندھی کے حملے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج الزام لگایا کہ سدارمیا کانگریس زیر قیادت سرکار کے اقتدار کی وجہ سے’کمپیوٹر سٹی کو‘کرائم سٹی‘میں تبدیل کرکے کرناٹک کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اس کے لیے ریاست کے عوام سے معافی مانگے۔
جاوڈیکر نے ٹویٹ کیاکہ یہ آپ کی سدھرمیا زیر قیادت حکومت ہے جس کوبدانتظامی کی وجہ سے ’کمپیوٹر سٹی کو‘’کرائم سٹی ‘میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ایماندار افسران کو پریشان کئے جانے کی وجہ سے پولیس فورسز کا حوصلہ کم ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ خواتین اور دلتوں پر ظلم کی وجہ سے مکمل طور پر بے ترتیبی کی صورت حال ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ راہل گاندھی کو کرناٹک میں سدھرمیا قیادت کانگریس حکومت کی ناکامی اور غلط کاموں کے لئے ریاست کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے۔جاوڈیکر نے ایک دیگر ٹویٹس میں دعوی کیا کہ راہل گاندھی نے گبر سنگھ، سامبا اور کالیا جیسے تبصرے کے ذریعے ریاست کے لوگوں کی توہین کی ہے اور اس کے لیے ان کو کرناٹک کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے۔
کرناٹک کی سدارمیا حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ خوبصورت بنگلورو شہر کو’گڈھوں کے شہر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، گارڈن سٹی کو گاربیج کا شہر (گندگی کا شہر)میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راہل جی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کی توہین نہیں کی بلکہ سدھرمیا کی قیادت والی کانگریس حکومت نے کرناٹک کی توہین اور اس کوبرباد کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کرناٹک کی سدارمیا حکومت پر بنگلور کو’گاربیج سٹی‘(فضلہ کا شہر)بنا دینے کا الزام لگائے جانے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ اس شہرپر بھارت کو فخرہے اور وزیر اعظم نے اس کی توہین کی ہے۔